تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 مارچ 2012
وقت اشاعت: 12:2

ڈرون حملے،برطانوی حکومت کیخلاف مقدمہ دائرکرنےکافیصلہ

اے آر وائی - امریکی ڈرون حملوں میں معاونت پرلندن میں انسانی حقوق کی تنظیم اور لاءفرم نے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمہ دائرکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔



لندن میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ریپرائیواور لاء فرم لیغ ڈےاینڈ کمپنی نے پاکستانی شہری نور خان کامقدمہ برطانیہ میں لڑنے کا فیصلہ کیاہے،ستائیس سالہ نورخان کےوالدملک دائود خان مارچ دوہزار گیارہ میں قبائلی جرگے پر ہونے والے ڈرون حملے میں جاں بحق ہوگئےتھے۔



برطانوی ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر کرنے کیلئے تیاردرخواست میں مئوقف اختیار کیا گیاکہ برطانوی الیکٹرونک لسٹنگ ایجنسی نے ڈرون حملے کی جگہ کی معلومات امریکی سی آئی اے کو فراہم کی ہیں ۔اس لئے حکومت عوام کو بتائے کہ وہ غیرقانونی ڈرون حملوں میں شریک ہے کہ نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.