14 مارچ 2012
وقت اشاعت: 9:54
شامی فورسز نے عدلب شہر کاکنٹرول سنبھال لیا،50 افراد ہلاک
اے آر وائی - شام میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید پچاس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سرکاری فوج نے باغیوں سے عدلب شہر کا قبضہ دوبارہ چھڑا لیا جبکہ ملک بھر میں حکومت خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ صدر نے پارلیمانی انتخابات مئی میں کرانے کا اعلان کیاہے۔
عرب نشریاتی اداروں کے مطابق ملک بھر میں حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ ہزاروں افراد نے صدر بشارلاسد کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بلند کئے کہ” صدر تمہارے دن گنے جا چکے ہیں۔“
ادھرشام کی سرکاری فوج نے عدلب شہر میں ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں سے حملہ کیا اور باغیوں سے شہر کا قبضہ دوبارہ چھڑالیا۔ شام کے صدر بشارلاسد نے ملک میں پارلیمانی انتخابات رواں سال سات مئی کو کرانے کا حکم جاری کردیاہے۔
دوسری جانب شام کے متعلق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ایلچی کوفی اعنان ترکی پہنچ گئے ہیں۔ کوفی عنان کا کہناہے کہ وہ شام میں تشدد بند کرانے کیلئے دی گئی تجاویز پر دمشق کے جواب کا انتظار کررہے ہیں۔