تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 مارچ 2012
وقت اشاعت: 10:12

آذربائیجان میں ایران کیلئےجاسوسی کے الزام میں 22 افرادگرفتار

اے آر وائی - آذربائیجان نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں 22 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ آذربائیجان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد مغربی سفارتخانوں اور کمپنیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کا اردہ رکھتے تھے۔



وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد مغربی سفارتخانوں اور کمپنیوں کو نشانہ بنانے کا اردہ رکھتے تھے۔ اس سے قبل بھی جنوری میں دو افراد کو حراست میں لیا گیا جن پر ایران کے لیے اسرائیلی سفیر اور پڑوسی ممالک پر حملے کےمنصوبہ بندی کا الزام عائد کیاگیا تھا۔



حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد ایران کے پاسداران انقلاب سے روابط ہیں اور ان کے مبینہ اہداف میں امریکی، اسرائیلی سفارت خانے سمیت برطانوی تیل کمپنی بی پی بھی شامل تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.