تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 مارچ 2012
وقت اشاعت: 16:12

افغان شہریوں کا قاتل امریکی فوجی کو ملک میں سزا دینےکامطالبہ

اے آر وائی - افغانستان کے شہریوں نےقندھار میں سولہ شہریوں کی ہلاکت میں ملوث امریکی فوجی کوافغان عدالت میں پیش کرنے اور سزادینے کامطالبہ کیاہے۔



افغان دارالحکومت کابل کے شہریوں کا کہنا ہے کہ سولہ معصوم شہریوں کو قتل کرنے والے امریکی فوجی کے خلاف کارروائی بھی وہیں ہونی چاہئے جہاں اس نے جرم کیا۔ اس کو ملک سے باہر لے جانے کا مقصد رہا کرنا ہے۔



شہر یوں کا مؤقف ہے کہ امریکی فوجی کو افغانستان میں سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی غیر ملکی فوجی ایسی حرکت کی کوشش نہ کرے جبکہ امریکی فوج نے قندھار میں سولہ افراد کےقتل میں ملوث اہلکار کو کویت منتقل کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.