تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 مارچ 2012
وقت اشاعت: 22:4

طالبان نے امریکا سے مذاکرات معطل کردیئے

اے آر وائی - ایک امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ طالبان نے امریکہ کے ساتھ بات چیت کا عمل معطل کردیا ہے۔ طالبان نے فوری طور پر قطر میں دفتر کھولنے سے بھی معذرت کرلی ہے۔



امریکی اخبار کے مطابق طالبان کا کہنا ہے امریکہ اپنے موقف کو بار بار تبدیل کررہا ہے۔ جس کے باعث اس کے ساتھ امن مذاکرات شروع نہیں کیے جاسکتے، اخبار کے مطابق افغان طالبان نےدوہا میں سیاسی دفتر کھولنے سے بھی معذرت کرلی ہے۔ افغان طالبان کا یہ موقف اس وقت سامنے آیا جب امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا افغانستان کے دورے پر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.