16 مارچ 2012
وقت اشاعت: 12:5
بنگلہ دیش کشتی حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 138 ہو گئی
اے آر وائی - بنگلہ دیش میں کشتی کے حادثے میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد ایک سو اڑتیس ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو دریائے میگھنا میں ڈوبنے والی کشتی کے مزید چھبیس مسافروں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔
حکام کے مطابق دو سو مسافروں کی گنجائش والی کشتی میں حادثے کے وقت چار سو مسافر سفرکر رہے تھے۔ کشتی منشی گنج کے قریب آئل ٹینکر سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی تھی۔ لاپتہ مسافروں کی تلاش کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔