17 مارچ 2012
وقت اشاعت: 0:22
اسامہ نے اوبامہ اورجنرل پیٹریاس پر حملوں کا حکم دیا تھا
اے آر وائی - امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسامہ بن لادن نے موت سے قبل امریکی صدر اوبامہ اور جنرل پیٹریاس کے طیاروں پر حملے کا حکم دیا تھا ۔ ان کا خیال تھا کہ ان دونوں کی موت سے امریکا بحران کا شکار ہو جائے گا ۔
اخبار کے مطابق ایبٹ آباد میں اسامہ کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ اسامہ نے اپنے ساتھیوں کو اوبامہ اور پیٹریاس کے طیاروں پر حملوں کا حکم دیا تھا ۔ اسامہ سمجھتا تھا اوبامہ کی موت کے بعد نائب صدر جو بائیڈن کسی صورت امریکی صدارت کیلئے تیار نہیں ہوں گے اور پیٹریاس کی موت سے افغان جنگ کا نقشہ تبدیل ہو جائے گا۔اسامہ کو یقین تھا کہ یہ کام الیاس کاشمیری کر سکتا ہے جو گزشتہ سال دو جون کو ایک ڈرون حملے میں مارا گیا ۔