تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 مارچ 2012
وقت اشاعت: 10:38

وینزویلاکے صدرکیوبامیں علاج کے بعدوطن واپس پہنچ گئے

اے آر وائی - وینزویلا کے صدر ہیوگو شاویز کینسر کے علاج کے بعد کیوبا سے واپس وینزویلا پہنچ گئے ہیں۔ صدر شاویز کو تین ہفتے قبل کینسرکے علاج کیلئے ہوانا کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ شاویز نے وطن واپسی کے بعد ٹی وی پراپنے خطاب میں نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر قوم کا شکریہ ادا کیااورکہا کہ وہ قوم اور ملک کی ترقی کے لئے کام جاری رکھیں گے۔



صدرشاویز رواں سال اکتوبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔عوامی جائزوں کے مطابق انیس سو نناوے سے وینزویلا کی صدارت سنبھالنے والے ہیوگو شاویز کی مقبولیت اب بھی مخالفین سے زیادہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.