17 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:38
شام بم دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک
اے آر وائی - شام کے دارالحکومت دمشق میں ہونیوالے دو بم دھماکوں میں متعدد شہری اور سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق دو کار بم دھماکوں میں سرکاری اور خفیہ ایجنسی کے دفاتر کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ سرکاری حکام نے دھماکوں کو دہشت گردی کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری رہے گا۔