18 مارچ 2012
وقت اشاعت: 15:17
بیجنگ میں برفباری اور دھندکے باعث نظام زندگی مفلوج
اے آر وائی - چین کےدارلحکومت بیجنگ میں برف باری اورشدید دھند کے باعث نظام زندگی مفلو ج ہوکر رہ گیا ہے۔ خراب موسم کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑر ہاہے۔
دھند اوربارش کےباعث ٹریفک کئی کئی گھنٹوں تک جام ہےاور گاڑیاں دھند میں پھنسی ہوئی ہیں۔ بیجنگ ائیرپورٹ پر سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دیں گئیں ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں درجہ حرارت چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتاہےاور شمالی چین میں موسم مزید سرد ہونےکا امکان ہے۔