19 مارچ 2012
وقت اشاعت: 10:46
دمشق:شام کی سرکاری فوج،باغیوں میں گھمسان کی لڑائی
اے آر وائی - شام کے دارالحکومت دمشق میں سرکاری افواج اور باغیوں میں گھمسان کی لڑائی جاری ۔ بھاری ہتھیاروں کے استعمال سے ہلاکتوں کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دمشق کے نواحی علاقے میز میں باغیوں اور فوجی بھگوڑوں میٕں لڑائی شروع ہونے کے بعد فوج نے علاقے کے روڈ راستے بند کردئیے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹینکوں کی گولہ باری سے شہر گونج اٹھا اور خدشہ ہے کہ متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔