تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 مارچ 2012
وقت اشاعت: 12:57

جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کے راکٹ منصوبے پر تنقید

اے آر وائی - جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے راکٹ خلاء میں بھیجنے کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اسے خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔



جنوبی کوریا کے صدارتی ترجمان نے بیان میں کہا کہ شمالی کوریا راکٹ کو نیوکلئیر ہتھیار لے جانے کے لئے استعمال کرسکتا ہے۔ اس اقدام سے خطے کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔



انھوں نے کہا کہ جنوبی کوریا اس مسئلے پر امریکا، جاپا ن، چین، روس اور دیگر ممالک سے مشاورت کرے گا۔ شمالی کوریا نے آئندہ ماہ سیٹلائٹ خلاء میں چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.