19 مارچ 2012
وقت اشاعت: 17:30
فرانس: اسکول کے باہر فائرنگ،3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک
اے آر وائی - فرانس کے جنوب مشرقی علاقے میں اسکول کے باہر فائرنگ کے واقعے میں تین بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ٹیلوس کے علاقے میں قائم اسکول کے باہر موٹر سائیکل سوار حملہ آور نے بچوں کو لینے آنے والے افراد کے ہجوم پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں ایک اسکول ٹیچر، ان کا بیٹا اور دو دیگر بچے ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔