20 مارچ 2012
وقت اشاعت: 11:31
بھارت میں ریل حادثہ ،15افراد ہلاک
اے آر وائی - بھارت کی ریاست اترپردیش میں ٹرین اور جیپ کے تصادم میں پندرہ افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔
بھارتی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ہتراس ضلع میں ایک ریلوے کراسنگ پر پیش آیا۔ جیپ میں سوار سترہ افراد میں سے پندرہ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دو شدید زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ جیپ ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا جس نے ٹرین گزرنے سے پہلے ریلوے لائن عبور کرنے کی کوشش کی۔