تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 مارچ 2012
وقت اشاعت: 14:40

عراق:بم دھماکوں میں 39ہلاک، 144زخمی

اے آر وائی - عراق کے مختلف شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں میں انتالیس افراد ہلاک اور ایک سو چوالیس زخمی ہو گئے۔



عراقی پولیس حکام کے مطابق کربلا میں ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں تیرہ افراد ہلاک اور اڑتالیس زخمی ہوئے۔کرک میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب کار بم دھماکے میں سات افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے۔



وسطی بغداد میں خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار دھماکے سے اڑا دی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہو گئے۔بیجی، سمارا، ہلا اور دیگر شہروں میں بھی دھماکے کئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.