21 مارچ 2012
وقت اشاعت: 22:14
فرانس: فائرنگ کے واقعات میں ملوث شخص گرفتار
اے آر وائی - فرانسیسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہودی اسکول پر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کا تعلق القاعدہ سے ہے جبکہ وزارت داخلہ نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے ۔
فرانس کے ایک ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ پیر کو ایک یہودی اسکول میں فائرنگ کرکے تین بچوں اور استاد کو قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ملزم کی شناخت محمد مہرا کے نام سے ہوئی ہے اور ممکنہ طور پروہ اس کے القاعدہ سے روابط تھے۔ وہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطین میں قتل ہونے والے بچوں کا بدلہ لینا چاہتا تھا ۔ گرفتار شخص مبینہ طور پر تین فرانسیسی فوٹو گرافرزکے قتل میں بھی ملوث ہے ۔
دوسری جانب فرانسیسی وزارت داخلہ کے ترجمان نے ان رپورٹس کی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قاتلوں کی تلاش جاری ہے ۔