تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 مارچ 2012
وقت اشاعت: 9:23

پاکستان سے جلد تعلقات کی بحالی چاہتے ہیں، پینٹاگون

اے آر وائی - امریکا کے محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ پاکستانی پارلیمنٹ میں امریکا سے تعلقات اور نیٹو سپلائی کے حوالے سے سفارشات کی منظوری کےبعد پاکستان سے مذاکرات کرناچاہتے ہیں۔



پینٹاگون کے پریس سیکریٹری جارج لٹل کاکہنا تھا کہ پاکستانی ہم منصبوں سے مذاکرات کو خوش آمدید کہیں گے، ماضی میں تعلقات اتارچڑھاؤ کاشکار رہے امید ہے جلدتعلقات میں بہتری آئے گی، جارج لٹل کا مزید کہنا تھا کہ امریکاپاکستان کی کئی محاذوں پر مدد کررہا ہے۔



ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے مفادات اور مقاصد مشترکہ ہیں، سفارشات کی منظوری کےبعد پاکستان سے مذاکرات کرناچاہتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے مل کر بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.