تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 مارچ 2012
وقت اشاعت: 12:6

پرتگال میں معاشی بحران۔ اصلاحات اور بے روزگاری کیخلاف مظاہرہ

اے آر وائی - پرتگال میں معاشی بحران نے عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کردیا ہے۔ حکومت کی معاشی اصلاحات، بے روزگاری اور مہنگائی کیخلاف آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔



سرکاری ملازمین کی تنظیموں اور مزدور انجمنوں کی کال پر تیسری بڑی ہڑتال جاری ہے۔ ہڑتال کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں۔ ہرقسم کی ٹرانسپورٹ اورکاروبار معطل ہے۔سینٹری ورکرز سے لیکر سرکاری ملازمین تک ہڑتال میں شریک ہیں۔ ہڑتالی کارکن ٹرین اسٹیشنز،بس کے اڈوں اور دیگر جگہوں پر جمع ہو کر احتجاج کررہے ہیں جبکہ پولیس گشت میں اضافہ کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.