1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:29
افغان شہریوں کی ہلاکت،طالبان کاامریکیوں سےانتقام لینےکااعلان
اے آر وائی - افغان طالبان نے قندھار میں سترہ بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث امریکی فوجی کے خلاف مقدمے کو مسترد کرتے ہوئے انتقامی کارروائیوں کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ طالبان کو امریکی فوجی کے خلاف مقدمے کی کارروائی پر اعتماد نہیں۔ افغانوں کا قتل عام منصوبہ بندی کے تحت کی گئی جس کا انتقام افغانستان میں امریکی فوجیوں سے لیا جائے گا۔
طالبان ترجمان نے دعویٰ کیا کہ معصوم شہریوں کی ہلاکت میں ایک سے زائد فوجی ملوث تھے، امریکی حکومت صرف ایک فوجی پر الزام عائد کر کے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے جو ایک اور جرم ہے۔
امریکی فوج کے سارجنٹ رابرٹ بیلز نے گذشتہ ہفتے افغان صوبے قندھار میں سترہ افغان شہریوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ ان پر سترہ الزامات عائد کرنے کے بعد مقدمہ کی کارروائی کی جائے گی۔