1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:29
سفارشات کی منظوری کے بعد تعلقات پر بات چیت ہوگی،گراسمین
اے آر وائی - پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی مارک گراسمین نے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ میں سفارشات کی منظوری کے بعد نیٹو سپلائی کی بحالی پر بات چیت کی جائے گی۔
مارک گراسمین نے یہ بات نیٹو ممالک کے دورے کے آغاز کے موقع پر کہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی کی امریکہ سے غیر مشروط معافی مانگنے کی سفارش کا احترام کرتے ہیں۔ مارک گراسمین افغانستان میں نیٹو مشن اور سن دوہزارچودہ میں افغانستان سے انخلاء کے بعد افغان آرمی اور پولیس کے لیے درکار فنڈز پر نیٹو ممالک کے رہنماؤں سے بات کریں گے۔