1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:30
مالی میں سیاستدانوں نے فوجی بغاوت کو مسترد کر دیا
اے آر وائی - مالی کے سیاستدانوں نے صدر امادو تومانی کی منتخب حکومت کو فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار سے محروم کرنے کو عوام اور آئین کے خلاف سازش قرار دے دیا۔
مالی میں سیاستدانوں کی جانب سے فوجی بغاوت کو عوام ،آئین اور جمہوری اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے فوری طور سے ملک میں انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے،مالی میں جمہوری صدر کو فوجی بغاوت ذریعے ہٹانے کو عوام کی پذیرائی حاصل نہ ہو سکی ہے،عوام کا خیال ہے کہ فوجی نظام حکومت سے ملک کی غربت،عوام کی معاشی بد حالی کو درست نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی فوجی حکومت عوام کی جمہوری آزادی کا تحفظ کر سکتی ہے ۔
،سیاستدانوں اور عوام نے اس عزم کو دھرایا ہے کہ مالی کے عوام ،آئین اور جمہوری روایات کا ہر صورت میں دفاع کیا جائے گا کیونکہ حتمی آزادی جمہوری طریقے سے ہی حاصل کی جا سکتی ہے،سیاستدانوں اور عوام نے ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر صورت عوام کے جمہوری حقوق کا دفاع کریں گے۔