تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:31

پوپ بینیڈکٹ کل ہوانا پہنچ رہے ہیں، ہم جنس پرستوں کا مظاہرہ

اے آر وائی - مذہب کی آڑ میں امریکاکی کیوبا میں نام نہاد جمہوریت پھیلانے کی کوشش۔ پوپ بینینڈکٹ کل ہوانا پہنچ رہے ہیں۔ عیسائی روحانی پیشوا کی آمد کے موقعے پر ہزاروں ہم جنسوں نے مظاہرہ کیاہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ بینیڈکٹ پیر کے روز کیوبا میں دورے کے دوران انسانوں سے زیادتی اور مذہبی آزادی اور عبادت کے حق پر خطبہ دینگے۔



سیاسی مبصرین کا کہناہے کہ امریکا مذہب کے آڑ میں کیوبامیں عوام کو جہوریت کیلئے اکسارہاہے۔ کیوبا میں ایک پارٹی کی حکومت ہےاور کیوبا میں گزشتہ پچاس سال سے کیمونزم رائج ہے۔ امریکا اب مذہب کی آڑ میں یہاں کے عوام کو حکومت کے خلاف بھڑکا کر عرب تحریک جیسی صورتحال پیدا کرنا چاہتاہے۔



ادھر پوپ بینیڈکٹ کی آمد کے موقعے پر ہزاروں ہم جنس عورتوں اور مردوں نے کیوباکے شہر سانتیاگو میں مظاہرہ کیا۔ اور کہا صدیوں سے کیتھولک چرچ نے ہم جنس پرستوں پر مظالم ڈھائے ہیں۔ مذہب کی آڑ میں مزید مظالم کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.