تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:32

سرمایہ دارانہ نظام کے مخالفوں کا نیویارک میں مظاہرہ

اے آر وائی - امریکا میں سرمایہ درانہ نظام کے خلاف احتجاج جاری ہے۔۔ نیویارک پولیس نے اقوام متحدہ کے دفتر کے قریب سے گزرنے پر والے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ امریکا میں سماجی نا انصافی پر مبنی مالی نظام کے خلاف احتجاج گزشتہ آٹھ ماہ سے جاری ہے۔



سیکڑوں مظاہرین نے وال اسٹریٹ کے باہر مستقل کیمپ قائم کردئیے ہیں۔ جبکہ پولیس انہیں آئے دن ہٹارہی ہے۔ پھر بھی مظاہرین پہنچ جاتے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جنگ بند کرکے اسلحہ دیگر جنگی ساز و سامان کا ٹھیکہ بڑی کارپوریشن کو دے کر چھوٹی کمپنیوں کو تباہ و برباد کیا جارہاہے۔ جنگ بند کرکے یہ رقم ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے ہر خرچ کی جائے۔



امریکی کانگریس میں نئے قانون پاس ہونے کے بعد پہلی بار وال اسٹریٹ تحریک کے چار کارکنوں کو اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر سے گزرنے پر گرفتار کرلیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.