تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:35

پاکستان کےتوانائی کے مسائل سے آگاہ ہیں،امریکا

اے آر وائی - امریکا نے کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستان کی پارلیمنٹ میں سفارشات پر بحث مکمل ہونے کا انتظار ہے اور پاکستان کےتوانائی کے مسائل سے آگاہ ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان پاکستان کی توانائی کے بحران پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ۔



ہفتہ وار بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ امریکا ۔۔۔۔ پاکستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے ۔ پاکستان کی پارلیمنٹ میں نیٹو سپلائی اور دیگر معاملات پر زیر بحث سفارشات پر بحث کے مکمل ہونے کا انتظار ہے ۔



ایک سوال کہ جواب میں کہ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں توانائی کے بحران کے مسائل سے امریکا آگاہ ہے جبکہ پاکستان کے ساتھ اس سلسلے میں بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ۔



ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہدوشنبے میں صدر آصف علی زرداری اور مارک گراسمین کے درمیان عالقائی صورتحال، افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں موجود شدت پسند وں کے خلاف کارروائی اور پاکستان کی توانائی کی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مارک گراسمین جلدافغان صدرحامدکرزئی سےبھی ملاقات کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.