تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:36

شام : فوج اور اپوزیشن میں جھڑپیں جاری

اے آر وائی - شام کے شہر حمص میں سرکاری فوج اوراپوزیشن میں جھڑپیں جاری ہیں جس میں بڑے پیمانے پرجانی اورمالی نقصان کاخدشہ ہے۔ انسانی حقوق کے نمائندوں کا کہناہے کہ شہر میں جگہ جگہ دھوئیں کے بادل دکھائی دے رہے ہیں اور شہر میدان جنگ کامنظر پیش کر رہا ہے۔



مقامی آبادی نے شامی فورسز پراندھادھند گولہ باری کرنے کاالزام عائد کیاہے۔حمص شہرحزب اختلاف کا گڑھ سمجھاجاتاہے اور شام کے صدر بشار الاسد کی حامی فورسز کااپوزیشن کیخلاف آپریشن جاری ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں کے مطابق حکومتی کارروائیوں میں اب تک ایک ہزار کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.