تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:38

جنگیں سروے کی بنیاد پر نہیں لڑی جاتیں، لیون پنیٹا

اے آر وائی - امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ دفاعی حکمت عملی سروے کی بنیاد پر نہیں بنائی جاتی۔ قومی سلامتی اولین ترجیح ہوتی ہے۔ امریکی اخباروں کی سروے رپورٹ کے مطابق انہتر فیصد عوام نے افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی کی مخالفت کی تھی۔



سروے رپورٹ پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے امریکی وزیردفاع نے کہا کہ جنگی حکمت عملی اپنے مقاصد کے حصول کیلئے بنائی جاتی ہیں۔ لیون پنیٹا نے کینیڈامیں شمالی امریکا کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں بتایا کہ جنگیں سروے کی بنیاد پر نہیں لڑی جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے جنگ جاری رہے گی اور اتحادی افواج کا انخلا وقت پر ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.