تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:40

حزب اسلامی نے بھی افغان حکومت سے مذاکرات معطل کردئیے

اے آر وائی - افغانستان میں مصالحتی عمل کو ایک اور دھچکہ ۔۔۔ طالبان کے بعد حزب اسلامی نے افغان حکومت سے مذاکرات معطل کردئیے۔ افغانستان میں عسکریت پسند گروپ حزب اسلامی کے نمائندہ یورپ قریب رحمان سعید نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو جاری بیان میں کہاکہ دو ہزار دس سے دوہزار گیارہ تک افغان حکومت اور امریکی نمائندوں سے مذاکرات ہوئے۔ لیکن ان کے پاس کوئی قابل عمل امن منصوبہ نہیں۔ لہٰذا حزب اسلامی نے افغان حکومت سے مذاکرات معطل کرنےکا فیصلہ کیاہے۔ قریب رحمان کا کہنا تھا مذاکرات معطلی کا با ضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.