1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:42
امریکی عدالت نے ڈاکٹر غلام نبی فائی کو2سال قید کی سزاسنادی
اے آر وائی - امریکی عدالت نےقوانین کی خلاف ورزی پر کشمیری رہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی کو دو سال قید کی سزا سنادی ۔ ڈاکٹر فائی کہتے ہیں کشمیر کی آزادی کا مشن جیل میں بھی جاری رہے گا ۔
ریاست ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا کی عدالت نے امریکی حکومت اور فائی کا موقف سنا۔ اور فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ فائی نے کشمیر کاز کیلئے جدوجہد میں نہ صرف امریکی قوانین کی خلاف ورزی کی بلکہ ملک کو مالی نقصان بھی پہنچایا۔ انہیں چوبیس ماہ تک جیل کی سزا بھگتا ہوگی اور رہائی کے بعد تین برس تک پولیس ان کی نگرانی اور سرگرمیوں پر نظر رکھے گی۔
امریکی کشمیر کونسل کے سابق رہنما نے عدالت کا فیصلہ تسلیم کرتےہوئے کہاکہ وہ پچیس جون کو اپنی بیٹی کی گریجویشن کی تقریب کے بعد خود کو جیل حکام کے حوالے کردینگے۔