تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:44

زمین سے محبت کرنے والوں نے دنیا بھر میں آرتھ آور منایا

اے آر وائی - زمین سے محبت کرنے والوں نے دنیا بھر میں آرتھ آور مناکر موسمی تبدیلیوں کے خلاف مل کر جہدوجہد کرنے، توانائی بچانے اور آلودگی کے خلاف انفرادی اور اجتماعی کاوشوں کا عزم ظاہر کیا۔



ہفتے کی رات ساڑھے آٹھ بجتے ہی آسٹریلیا کے شہر سڈنی کا مشہور اوپرا ہاؤس اور سڈنی ہاربر برج کی روشنیاں گل کردی گئیں ۔ سڈنی شہر میں دیگر عمارتوں کے برقی بلب بھی بند کردیے گئے یہ مناظر دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد ساحل پر موجود تھی ۔ جنوبی کوریا کےدارلحکومت سیئول میں عمارتوں کی بتیاں ساڑھے اآٹھ بجتے ہیں گل کردی گئیں اور یوں ساڑھے نو بجے تک سیئول کے عوام نے برقی آلات بند کرکے ارتھ آور منایا ۔



چند گھنٹوں بعد چین کی عظیم دیوار چین ،دبئی کی فلک بوس عمارت برج خلیفہ، پیرس کا ایفل ٹاور اور نیویارک کی بلندوبالا عمارت ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی بتیاں بھی گل کردی جائیں گی ۔ آرتھ آور کا آغاز ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ نے سن دو ہزار سات میں کیا تھا۔ اب دنیا بھر میں آرتھ آور منایا جاتا ہے اور توانائی کی بچت کے لیے رضاکارانہ طور پر دنیا بھر میں اکتیس مارچ کو رات ساڑھے اآتھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک ایک گھنٹے کے لیے تمام فالتو بتیاں گل کردی جاتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.