1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:45
یمن: القاعدہ گروپ کا چیک پوسٹ پر حملہ،20 اہلکارہلاک
اے آر وائی - یمن میں القاعدہ کے مشتبہ دہشت گردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے بیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق القاعدہ کے مسلح گروپ نے جنوبی یمن میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق حملہ جنوبی صوبوں لہج اور ابیان کو ملانے والی سڑک پرواقع چیک پوسٹ پر کیا۔ جس کے نتیجے میں بیس فوجی ہلاک ہوئے۔
سکیورٹی اہلکاروں نے سڑک کو ٹریفک کےلیے بند کردیا۔ حملے کے بعد یمنی فضائیہ نے علاقے میں بمباری بھی کی ۔ حکام کے مطابق فضائیہ کے حملے کے بعد دہشت گرد علاقہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔