تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:45

روس: ولادی میرپیوٹن کیخلاف مظاہرہ،75افرادزیرحراست

اے آر وائی - روس کے نومنتخب صدر ولادی میرپیوٹن کے خلاف سینٹ پیٹرز برگ میں مظاہرہ کیا ۔ پولیس نے جھڑپوں کے بعد متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا سینٹ پیٹرز برگ میں سیکڑوں مظاہرین نے ولادی میرپیوٹن کے دوبارہ منتخب ہونے کے خلاف اور اسمبلی کی آزادی کےلیے مظاہرہ کیا۔



مظاہرین کی پولیس اہلکاروں سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرہ کرنے والے افراد کو منتشتر کرتے ہوئے پچھتر کوحراست میں بھی لے لیا۔ مظاہرین کا مؤقف ہے کہ پیوٹن حکومت روسی آئین کے آرٹیکل اکتیس کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے۔ ولادی میرپیوٹن کے چار مارچ کو دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد سے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.