1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:46
میانمار میں انتخابات۔آنگ سانگ سوچی منتخب ہوگئیں
اے آر وائی - میانمار میں پارلیمنٹ کی پینتالیس نشستوں پرضمنی انتخابات میں اپوزیشن رہنماء آنگ سانگ سوچی اپنی نشست جیت گئی ہیں۔ میانمر میں پانچ عشروں پرمحیط فوجی آمریت کے بعدبننے والی سول حکومت ضمنی انتخابات کاانعقاد کر رہی ہے ۔
امن کا نوبل انعام حاصل کرنےوالی آنگ سان سوچی کی پارٹی نیشنل لیگ فارڈیموکریسی نے پینتالیس نشستوں پر چوالیس امیدوارکھڑےکئےہیں،مجموعی طورپر ایک سو ساٹھ امیدوار الیکشن میں حصہ لےرہےہیں۔ چھیاسٹھ سالہ سوچی کی ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پولنگ اسٹیشن آمد پرحمایتیوں نے والہانہ استقبال کیا۔ امریکا اوریورپی یونین نےآزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد پرپابندیاں ختم کرنے کاعندیہ دیاہے۔