1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:46
شام میں حکومت مخالف احتجاج جاری، مزید 40 افراد ہلاک
اے آر وائی - شام میں حکومت خلاف مظاہرے جاری ہیں جبکہ جھڑپوں میں پندرہ سرکاری فوجیوں سمیت چالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اپوزیشن رہنماوٴں نے عالمی برادری سے مالی امداد کی اپیل کردی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سماجی روابط کی ویب سائٹ پر جاری تین ویڈیوز میں شام کے مختلف شہروں میں عوام کو حکومت کے خلاف مظاہرے کرتے دکھایا گیاہے۔
حکومت نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ سرکار کے خلاف ایک سال سے جاری احتجاج کو کچل دیا گیا ہے۔ ادھر عدلب میں مسلح افراد نے پندرہ افراد کو ہلاک کردیا جبکہ دیگر شہروں میں مظاہرین کے خلاف کارروائی میں پچیس افراد مارے گئے جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔