1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:46
شام میں امن کیلئے بشارالاسد کو جانا ہوگا، ہیلری کلنٹن
اے آر وائی - امریکا کی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ شام میں امن کیلئے بشارالاسد کو اقتدار سے الگ ہونا پڑے گا۔ استنبول میں شام سے متعلق کانفرنس کے بعد امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے کہا کہ شام میں پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔
بشارالاسد نے کئی مرتبہ ان کارروائیوں کو بند کرانے کی یقین دہانی کرائی مگر روزانہ وہاں ہلاکتیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بشارالاسد کو ہرحال میں جانا ہوگا۔ کوفی عنان کی جانب سے امن منصوبہ ایک اچھا آغاز ہے مگر بشارالاسد کو تشدد بند کرانا چاہئے۔ ہیلری کلنٹن نے بتایا کہ امریکا نے شام کی اپوزیشن کومواصلاتی نظام فراہم کرنے کیلئے تین کروڑ ستر لاکھ ڈالر دینے کی منظوری دی ہے۔