1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:48
سائبیریا میں روسی طیارہ گرکر تباہ، 31 افراد ہلاک، 13زخمی
اے آر وائی - روس کا مسافر بردار طیارہ سائبیریا میں گرکر تباہ ہو گیا ، حادثے میں اکتیس افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارہ برف میں دھنسنے سے دو حصوں میں تقسیم ہوگیا۔
امدادی ٹیموں نے تیرہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید ایک مسافر چل بسا۔روسی حکام کے مطابق فوری طور پرطیارہ تباہ ہونے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔