تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:48

پاکستان کے ساتھ تعلقات پیچیدہ ہیں، پیچیدہ رہینگے، پینیٹا

اے آر وائی - امریکی وزیر فاع لیون پینیٹا نے کہاہے کہ دہشتگردی پاکستان اور امریکا سمیت دنیا کیلئے خطرہ ہے، اسامہ کی ہلاکت کے بعد دنیا محفوظ ہوگئی ۔۔۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات پیچیدہ ہیں، پیچیدہ تھے اور پیچیدہ رہینگے۔ واشنگٹن میں سی بی سی ٹی وی کے دئیے گئے انٹرویو میں امریکی وزیردفاع لیون پینیٹا کا کہنا تھا اس بات کے شواہد نہیں ملے کہ حکومت پاکستان اسامہ کی موجودگی کے متعلق جانتی تھی۔ تاہم اسامہ پاکستان میں رہا۔ اور فوج کے کچھ لوگوں کو اس کاعلم ضرور ہوگا۔



پینیٹا نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ روابط میں اتار چڑھاؤ ہوتارہاہے۔ تاہم اسلام آباد سے تعلقات لازمی اور ناگزیر ہیں۔ امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا پاکستان سے بہتر تعلقات قائم ہونے تک افغانستان میں امن مشکل ہے۔ ایران کے متعلق امریکی وزیر دفاع لیون پینٹا کا کہنا تھا تہران کو جوہری پروگرام ختم کرنا ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.