تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:48

کیلی فورنیا: آئکوس یونیورسٹی میں فائرنگ، 7 افراد ہلاک

اے آر وائی - امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر آکلینڈ کی ایک یونیورسٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے، پولیس نے مبینہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔



آکلینڈ کی آئکوس یونیورسٹی میں واقع کرسچین اسکول میں چالیس سالہ مسلح شخص نے فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق حملہ آور چالیس سالہ کورین نژاد امریکی باشندہ ہے جسے دو گھنٹے کے کمانڈو آپریشن کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔



پولیس ترجمان کے مطابق اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کیوں پیش آیا۔ مبینہ ملزم کو گرفتاری کے بعد الامیڈا شہر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ فائرنگ کرنے والا اسی یونیورسٹی کا طالبعلم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.