1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:49
افغان وزیر خارجہ طالبان کا دفتر کھلوانے کیلئے قطر پہنچ گئے
اے آر وائی - افغان وزیر خارجہ زلمے رسول طالبان دفتر کھولنے کےمتعلق مذاکرات کیلئے قطر پہنچ گئے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہناہے طالبان تشدد ترک کردیں بات چیت کیلئے تیارہیں۔
افغان ٹی وی اور غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان وزیر خارجہ زلمے رسول دو روزہ دورے پر گزشتہ روز دوحہ پہنچے۔ افغان ٹی وی کے مطابق زلمے رسول قطری حکام سے طالبان دفتر کھولنے اور ان مصالحت کے متعلق قطری حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کا موقف لیں گے۔ ادھر امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈنے واشنگٹن میں میڈیا کو بتایا کہ مصالحتی مذاکرات کیلئے طالبان کو سب پہلے تشدد ختم اور القاعدہ سے علیحدگی کا اعلان کرنا ہوگا امریکا ان سے مصالحتی مذاکرات کا خیرمقدم کرے گا۔