1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:53
بھارت،امریکا مشترکہ جنگی مشقیں 7اپریل سےشروع ہوں گی
اے آر وائی - امریکا اور بھارت کے درمیان جنگی مشقیں سات اپریل سے ہونگی، بھارت نے جدید جوہری آبدوز بحریہ میں شامل کرلی۔ بھارتی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ کسی ملک کے خلاف جنگی عزائم نہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا اور بھارت کی افواج کے درمیان پندرہویں سالانہ مشترکہ جنگی مشقیں رواں ماہ شروع ہونگی۔ مشقوں میں دونوں ممالک کی بحری افواج ۔ جدید جہاز، طیارےاور آبدوزیں حصہ لیں گی ۔ جدید ہتھیاروں، ریڈار سسٹم اور دیگر اسلحے کی آزمائش بھی کی جائے گی ۔
اس سے قبل جوہری آبدوز بحریہ میں شامل کرنے کی تقریب سے خطاب میں بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی کا کہنا تھاجنگی مشقیں، جدید ہتھیاراور آبدوزیں کسی ملک کے خلاف نہیں۔ بھارت کسی کے خلاف جنگی عزائم نہیں رکھتا۔رواں عشرے کے آخر تک بحریہ میں پانچ آبدوزیں شامل کی جائیں گی۔