1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:56
فوجی بغاوت کی افواہیں بیمارذہنیت کی پیداوارہیں،وی کے سنگھ
اے آر وائی - بھارتی فوج کے سربراہ وی کے سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے بغاوت کی افواہیں بیمار ذہنینت کے افراد کی پیدا کردہ ہیں۔
بھارتی اخبار کوانٹرویومیں جنرل وی کےسنگھ نےبغاوت کی میڈیا رپورٹس کومسترد کرتے ہوئےکہا کہ فوجی دستوں کی نقل وحرکت معمول کی مشق کاحصہ تھی اور اس کاعمر کےمعاملے پرسپریم کورٹ میں دائردرخواست سےکوئی تعلق نہیں۔
انھوں نے کہا کہ حکومت نے کوئی وضاحت طلب نہیں کی کیونکہ معمول کی مشقوں میں حکومت کو آگاہ کرنا لازمی نہیں ہوتا۔بغاوت سےمتعلق خبریں بے بنیاداور قابل مذمت ہیں۔