تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 18:58

کابل:رات کے چھاپوں کے متعلق امریکا،افغان حکومت معاہدہ

اے آر وائی - افغانستان میں رات کے چھاپوں کے متعلق افغان حکومت اور امریکا میں معاہدہ طے پاگیاہے۔ترجمان کا کہناہے کہ معاہدے تحت کابل کو ویٹو پاور حاصل ہوگا۔



افغان وزارت دفاع کے ترجمان جنرل عبدالرحیم وردک ار نیٹو کمانڈر نے کابل میں ذرائع ابلاغ کو بتایاکہ معاہدے کے تحت رات کے چھاپوں کے دوران گرفتار ہونے والے قیدی افغان حکومت کے کنٹرول میں ہونگے۔



ترجمان کا کہنا تھا رات کے چھاپوں کو افغان حکومت چاہے تو کسی بھی وقت روک سکتی ہے۔ اور کابل کو ویٹو پاور ہوگا۔ قیدیوں سے تفتیش کے متعلق وردک نے کہاکہ یہ اختیار افغان حکومت کا ہوگا کہ وہ امریکا کو قیدیوں سے تفتیش کی اجازت دیتی ہے یا نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.