1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:5
امریکی فوجی ٹیم پاکستان کی مدد کیلئے گئی،وکٹوریہ نولینڈ
اے آر وائی - امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹویہ نولینڈ نے کہاہے کہ امریکی فوجیوں کی ٹیم اسلام آباد میں موجود ہے۔ فوجی سیاچن میں امدادی کام کیلئے پاکستان بھیجے ہیں۔واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران وکٹوریہ نولینڈ نے بتایا کہ امریکی فوجیوں کی ٹیم پاکستان کی درخواست پر اسلام آباد بھیجی۔ اب یہ فیصلہ پاکستانی حکام کو کرناہے کہ وہ امریکی فوجیوں کی امدادی ٹیم سے کیا کام لیتے ہیں۔
ایک سوال پر نولینڈ نے کہاکہ بھارتی سفارتخانے اور قونصل کو بم کی دھمکی دی گئی تھی۔ تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سفارتخانے اور قونصل خانے کی عمارت کو کلیئر کردیا