1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:6
فوج پر لگے الزامات کی تحقیقات ہوگی، بھارتی وزیر دفاع
اے آر وائی - بھارت کے وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کہا ہے فوج پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو میں بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ آرمی چیف سے کوئی تنازع ہے نہ مسلح افواج کے سربراہوں سے رابطے کا فقدان ہے۔ فوج پر ماضی میں بھی الزامات لگتے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود فوج کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا فوج ، وزارت دفاع اور دیگر ملکی ادارے ایک خاندان کی طرح ہیں۔