تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:11

سفارشات کی منظوری ، امریکا پاکستان سے بات چیت کیلئے تیار

اے آر وائی - امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کا احترام کرتے ہیں۔ حکومت پاکستان سے بات چیت کیلئے تیارہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی سینئر افسر لارا لوکس نے واشنگٹن میں اے آر وائی نیوز کے بیورو چیف جمال خان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کو پاکستان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی کی تفصیلات مل گئی ہیں جس میں امریکا سے تعلقات کے متعلق سفارشات پیش کی گئیں اور اس کی منظوری بھی دی گئی۔



لارا نے کہاکہ امریکا پاکستان کی پارلیمنٹ اور اس کی سفارشات کا احترام کرتاہے۔ قومی سلامتی کے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی اس سنجیدگی کی بھی قدر کرتاہے جس سنجیدگی سے امریکا کے ساتھ تعلقات کے متعلق سفارشات پر نظرثانی کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.