تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:11

مشتبہ پیکٹ ملنے کے بعد ورلڈ ٹریڈ سینٹر خالی،دستی بم برآمد

اے آر وائی - امریکا کے شہر نیویارک کے ورلڈ فنانشل سینٹر سے مشتبہ پیکٹ ملنے کے بعدسینٹر اور قریبی عمارتوں کو خالی کرادیا گیا ہےجبکہ پولیس نے پیکٹ سے دستی بم برآمد کرلیاہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی اور امریکی میڈیا کے مطابق ورلڈ فنانشل سینٹر دو کے سیکورٹی ایکس رے مشین سے جیسے ہی مشتبہ پیکٹ گزارا گیا تو سیکورٹی الارم بجنا شروع ہوگیا۔ جس پر پولیس کی مدد طلب کی گئی۔



پولیس نے فنانشل سینٹر دو، اور قریبی بینکوں سمیت درجنوں عمارتوں کو خالی کرالیا۔ جب مشتبہ پیکٹ کھولا گیا تو اس میں ایک دستی بم برآمد ہوا۔ امریکی خفیہ ایجنسیوں نے تحقیقات شروع کردی ہے۔ گیارہ ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ ٹاورز کے گرنے کےبعد ورلڈ فنانشل سینٹردو کی عمارت کو نقصان پہنچا تھا۔ اور اس کی آئندہ ماہ مزید مرمت کی جانی تھی۔ مقامی پولیس کی تحقیقات پر معلوم ہوا کہ وہ دستی بم کی شکل کا بچوں کا کھلونہ تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.