تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2012
وقت اشاعت: 19:19

امریکا کا ڈرون حملے نہ روکنے کا فیصلہ

اے آر وائی - امریکا نے پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے بند کرنے کا پاکستانی پارلیمنٹ کا مطالبہ مسترد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔



امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ وائٹ ہاؤس اسلام آباد سے تعلقات میں تنائو کم کرنے کیلئے سلالہ چیک پوسٹ حملے پر معافی مانگنے پر غور کررہا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے ایک امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھے گا.امریکی عہدیدار کے مطابق وائٹ ہاؤس سلالہ چیک پوسٹ حملے پرباضابطہ معافی کےلئے غور کررہاہے۔



امریکی عہدیدار کی جانب سےیہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان کی پارلیمنٹ متفقہ طور پرامریکی ڈرون حملے روکنے اور نیٹو سپلائی بحال کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.