1 جون 2012
وقت اشاعت: 21:18
بحرین میں حکومتی تشدد کے خلاف ہنگامے پھوٹ پڑے
اے آر وائی - نوجوان کی ہلاکت پر بحرین کے عوام اور اپوزیشن کے ممبران سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی۔
ہزاروں افراد پرمشتمل مشتعل عوام نےبحرین کی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا اور نوجوان کی ہلاکت پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی،بحرین میں ایک طویل عرصے سے حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،جس میں مسلسل شدت آتی جا رہی ہے ،مذکورہ مظاہرے کے شرکاء کا مطالبہ تھا کہ بحرین کی حکومتی فورسز نے جان بوجھ کر نوجوانوں کو ہلاک کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جو کہ کسی طور بھی قابل قبول نہیں۔
مظاہرین نے اپنے کاندھوں پر نوجوان کا جنازہ اٹھایا ہوا تھا اور حکومت مخالف نعرے بازی کر رہے تھے،مظاہرین نے پولیس پر پٹرول بم سے حملے کئے جبکہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔