1 جون 2012
وقت اشاعت: 20:59
لاطینی امریکہ کے ممالک امریکہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں،شاویز
اے آر وائی - وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کا کہنا ہے کہ دنیا امریکہ کے خلاف اٹھ کھڑی ہو تاکہ عوام کو امریکی غلامی سے نجات دلائی جا سکے۔
ان خیالات کا اظہار وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے کیوبا روانہ ہونے سے قبل عوام کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب میں کیا ،جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام شریک تھے،ہوگو شاویز کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ کی جانب سے بلائی جانے والی کانفرنس میں عدم شریک ہو کر دنیا کے مظلوم عوام کا ساتھ دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا اور امریکہ نے لاطینی امریکہ کے عوام کا مشترکہ منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت یہ دونوں ممالک عوام کا استحصال کر کےعوام کی محرومیوں کو بڑھانا چاہتے ہیں،انہوں نے امریکہ کو دنیا میں امپیریل ازم کا چیمپئن قرار دیتے ہوئے امریکہ کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا۔ ہوگو شاویز نے کہا کہ اوباماامریکن پالیسیوں سے دنیا کی تباہی کا ذمہ دار ہے ۔