2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:42
کابل حملوں کی پاکستان میں منصوبہ بندی کاثبوت نہیں،لیون پنیٹا
اے آر وائی - امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے کہاہے کہ افغانستان حملوں میں حقانی نیٹ ورک ملوث ہونے کی انٹیلی جنس معلومات تھیں تاہم اس کا ثبوت نہیں کہ منصوبہ بندی پاکستان میں ہوئی۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمسی نے کہاکہ حقانی نیٹ ورک پہلے سے ان حملوں کی منصوبہ کررہا تھا اور اس حوالے سے انٹیلی جنس معلومات مل چکی تھیں۔
مارٹن ڈیمسی اور لیون پینیٹا کا کہنا تھا کہ کابل اور افغانستان کے دیگر صوبوں میں منظم حملے طالبان کی مزاحمت کا ثبوت ہیں۔