تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
2 جون 2012
وقت اشاعت: 0:42

تعلقات کی بہتری کیلئے پاکستان سے بات چیت جاری ہے،امریکا

اے آر وائی - امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ تعلقات کی بہتری کیلئے پاکستان سے مذاکرات جاری ہیں، اسلام آباد کی تشویش کو ختم کیا جائے گا۔



امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران ذرائع ابلاغ کو بتایاکہ امریکا پاکستان سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ سلالہ چیک پوسٹ حملہ معافی اور ڈرون حملے بند کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا تاہم انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کی پارلیمنٹ کا احترام کرتاہے اور پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات پر غور کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.